images 1 19

پاراچنارمیں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق۔ ایک زخمی

ویب ڈیسک (پاراچنار): ضلع کرم کے علاقے شلوزان میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد میں 3 سالہ بچہ ایان حیدر ، انجنئر اسد علی ، ید اللہ اور صادق حسین شامل ہے، ایک زخمی ہوگیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق 3 میتیں اورایک زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہچا دئے گئے، جبکہ زخمی نوجوان صادق حسین پشاور لے جاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے اور تفتیشی ٹیم جائے وقوعہ کو روانہ کردی گئی ہے اور اس واقعہ کی ہر پہلو پر تفتیش ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق، ملزم گرفتار