nawazsharif 2 1

حکومت نوازشریف کے خطاب پر پابندی کے حوالے سے آج واضح فیصلہ کرے گی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نواز شریف کی قومی سلامتی کے اداروں پر مسلسل تنقید کا معاملہ پیش آیا، ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی حکومت کا نواز شریف کی سوشل میڈیا کے ذریعے تقاریر پر بھی پابندی لگانے پر غور کی، وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات نے پی ڈی ایم جلسوں میں نوازشریف کے خطاب پر پابندی کی تجاویز دے دیں، وفاقی حکومت نوازشریف کے خطاب پر مکمل پابندی کے حوالے سے آج واضح فیصلہ کرے گی، پی ڈی ایم اب جہاں جلسہ کرے گی، یقین دہانی لی جاے گی کہ نوازشریف خطاب نہیں کرینگے، پی ڈی ایم نہیں مانے گی تو جلسہ کی اجازت نہیں دی جاے گی، نواز شریف قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بنا کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔