200127 pakistan 16fe5a626e9 medium

کرونا وائرس کی پاکستان میں روک تھام کا معاملہ

اسلام آباد: وزرات صحت صرف کرونا وائرس کے اعلی سطحی اجلاس کرنے میں مصروف ہے. ڈاکٹرز کی کرونا وائرس کے حوالے سے بنائی گئی کور کمیٹی کو حفاظتی اشیاء کی قلت پر فوری نوٹس لینے کی درخواست. پمز میں کرونا وائرس کے ماسک این95 کی شدید قلت ہے.پمز کے ڈاکٹرز دیگر میڈیکل عملہ ماسک N95 نہ ہونے سے شدید پریشانی کا شکار.پمز میں گزشتہ روز مری سے آنے والے مشتبہ مریض کی آمد سے ڈاکٹرز پریشانی اور خوف کا شکار. ہسپتال میں حفاظتِی اشیاء نہ ہونے سے وائرس کے پھلینے کے خطرات بھی بڑھنے لگے. وزرات صحت سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں کرونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کرنے میں ناکام ہے. پمز میں کرونا وائرس سے نمٹنے کی بنیادی اشیاء کا ہی فقدان ہے.پمز میں اب تک کرونا کے درجنوں مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکےہیں.

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد