images 1 21

ملک بھر میں کورونا کے 825 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام باد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے14 مریض جابحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں825 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11,627 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 11ہزار 814 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 30 ہزار 200 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 44 ہزار 449 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 3ہزار 314 ، کے پی میں 39119 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 19300 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو دستیاب غیر ملکی اسلحہ خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

گلگت بلتستان میں 4200، بلوچستان میں 15859 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 3889 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6759 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں کورونا کے 2604 ، پنجاب میں 2342 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1271، اسلام آباد میں 214 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں کورونا کے 92 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے87 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل لے اڑے، مزاحمت پر نوجوان زخمی

ملک بھر میں 29477 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 894 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 98 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 43 لاکھ 47 ہزار 155کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔