Jhang Accident 08 08

لکی مروت میں موٹرسائیکل اور پک اپ کار کے درمیان تصادم۔ 3 افراد جانبحق 5 زخمی

ویب ڈیسک (لکی مروت):لکی مروت میں موٹرسائیکل اور پک اپ کے درمیان تصادم، غزنی خیل کے قریب انڈس ہائی وے پر پک اپ کاراور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق پک اپ کار اور موٹرسائیکل حادثہ میں 3 افراد جان بحق 5 زخمی، جاں بحق ھونے والوں میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہے، جاں بحق افراد کا تعلق وانا جنوبی وزیرستان سے ہے، حادثے میں 5 افراد زخمی ہوۓ جن میں 3 کا تعلق وانا اور 2 کا لکی مروت کے علاقے مشہ منصور سے ہے، جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا : اراضی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،2زخمی