download 180

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 908 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے16مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 908 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ،695 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 12ہزار 638 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 31 ہزار 108 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 44 ہزار 765 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 3 ہزار 587 ، کے پی میں 39119 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 19454 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  لوئر دیر :برساتی نالے میں نہاتے ہوئے دوبچے ڈوب کر جاں بحق

گلگت بلتستان میں 4211، بلوچستان میں 15876 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 3938 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6775 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں کورونا کے 2611 ، پنجاب میں 2347 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1273 ، اسلام آباد میں 215 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں کورونا کے 92 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے88 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 29449 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 897مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 95 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 43 لاکھ 76 ہزار 604 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کاسعودی عرب سےمتعلق شیرافضل کےبیان سےاظہارلاتعلقی