29bc55d6e689cae02ac3cc20aa624321 XL

راولپنڈی میں چینی کا بحران سراٹھانے لگا

ویب ڈیسک (راولپنڈی): شوگر مافیا کا حربہ کام کرگیا، راولپنڈی میں چینی کا بحران سراٹھانے لگا، شوگر مافیا نے سو کلو چینی کی بوری پر 400 روپے اضافہ کردیا، بدھ کے روز منڈی میں چینی کی پچاس کلو بوری کی قیمت 5150 پر جا پہنچی ہیں، ضلعی انتظامیہ اور شوگر مافیا کے اقدامات سے تنگ تاجروں نے چینی اسٹاک منگوانا بند کردیا، بڑے تاجروں کے منڈی میں چینی اسٹاک گودام بھی خالی ہوگئے، منڈی تاجرموقف کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ 85 روپے فی کلو فروخت کرنے پر مجبور کرتی ہے جو نہیں کرسکتے، پہلے چینی فی کلو 96 ہمیں پڑتی تھی اب 9 روپے اضافے کے ساتھ 105 روپے ہوگئی، شوگر ملوں سے مہنگے داموں چینی خرید کر فروخت نہیں کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ میں موٹر کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق