65vgn4cp 1367831250

پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم عمران کوباعزت بری کر دیا گیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)انسداد دہشت گردی عدالت، پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ حملہ کیس میں با عزت بری ہو گئے۔ عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا،وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیسز میں بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔اس سے قبل عدالت عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس میں بھی بری کر چکی ہے۔2014 دھرنے کے دوران عمران خان اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی