کا ٹلنگ دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ۔1شخص جاں بحق 2زخمی

ویب ڈیسک(کاٹلنگ) کا ٹلنگ میں فرش کے مقام پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہواہے۔مقامی افراد کاکہنا تھا کہ فائرنگ لیز ہولڈر ملازمین اور ہوٹل مالکان کے درمیان ہوئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔زخمیوں میں ایک لیز ہولڈر ملازم جبکہ ایک مقامی ہوٹل کا ملازم شامل ہے ۔فائرنگ پیسوں کے لین دین پر بتایا جاتا ہے ۔ لیز ہولڈر ملازمین ہوٹل کے اندر ٹرک ڈرائیور سے پیسے لینے گئے تھے۔پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔