5cb79e6383c6d

پشاور میں سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج

ویب ڈیسک (پشاور):سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج، احتجاج میں بڑی تعداد میں ملازمین کی شرکت، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، پلے کارڈز پر ملازمین کے حق میں جبکہ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنشن اور گرانٹ سمیت ترقی دی جائے، مہنگائی روز بہ روز بڑھ رہی ہے لیکن تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا، غیر قانونی تبادلے بند کیں جائے، ملازمین کے اپنے محکموں میں تبادلے کیں جائے،
اگر مطالبات نہ مانے گئے تو کسی آفیسر کو آفس کے اندر نہیں جانے دینگے، سات دن کے اندر مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھ دینگے، پیر کے دن سے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کرینگے۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاورمیں اربوں کی مالی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کاانکشاف