working party

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں خیبرپختونخوا بشمول ضم اضلاع کے لئے 35 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

ویب ڈیسک(پشاور):صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا ، صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں خیبرپختونخوا بشمول ضم اضلاع کے لئے 35 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، منظور ہونے والے منصوبوں کی کل لاگت 56 ارب روپے ہے، اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت منعقد ہوا، ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی کورونا صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے 3.34 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی، ضم شدہ اضلاع میں مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کی سولرائزیشن کے لئے 45 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، ضم اضلاع میں پہلی مرتبہ 7 ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس اور 25 تحصیل کپلیکسز قائم کئے جائیں گے، ڈسٹرکٹ اور تحصیل کمپلیکس کے قیام پر 19 ارب روپے لاگت آئے گی، قبائلی اضلاع میں میونسپل سروسز کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے 87 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری.

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش جاری ،خنکی بڑھ گئی