Screen Shot 2020 10 29 at 6.32.10 PM

خاتم النبیین حضور محمد ﷺ کی اسوہ حسنہ تمام انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے. اسپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

ویب ڈیسک :سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خاتم النبیین حضور محمد ﷺ کی زندگی تمام کائنات کے لیے مشعل راہ ہے، جس پر عمل پیرہ ہو کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں, انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین حضور محمد ﷺ کی آمد تمام انسانیت کے لیے باعث رحمت ہے جس نے انسانیت کو جہالت کے اندھیرے سے نکال کر انسانیت کے اعلیٰ درجات پر فائز کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید میلاد النبی کے موقع پر کیا جو 12ربیع اول 1442ھ بروز جمعہ دنیا بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

سپیکر نے عید میلاد النبی کے باسعادت موقع پر مسلم امہ کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ آپ ﷺ کی سیرت تمام انسنایت کے لیے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے، انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل پیرہ ہو کر ہم اپنی تمام مشکلات کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا اسوہ حسنہ عدل وانصاف، سچائی بقائے باہمی، انسانیت سے ہمدردی،صبر و برداشت اور امن ومحبت کی بہترین مثال ہے۔

سپیکر نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ ان خاکوں کی اشاعت سے پوری امت مسلمہ کے جزبات اور احساسات بری طرح مجرو ہوے ہیں اور پوری اُمہ اس کے خلاف سراپہ احتجاج ہے، انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ایسے مواد کی اشاعت جس سے دوسروں کی دل آزاری ہو انتہائی قابل مذمت ہے، ایسے مواد کی اشاعت پر عالمی سطح پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے، انہوں نے اسلام و فوبیا کے تدارک کے لیے مسلم ممالک میں اتحاد اور قریبی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مسلم ممالک کے سربراہان کو اسلام و فوبیا کے خاتمے کے لیے متحد ہونے کے لیے لکھے گئے خطوط کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

اسد قیصرکا مزید کہناتھا کہ کہ خاتم النبیین حضور ﷺ کا اُمتی ہونا ہمارے لیے اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے،جس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی حیات طیبہ مینار نور ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور قیامت تک آنے والے بنی نوع انسان کی رہنمائی کرتی رہے گی۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آپ ﷺ انتہائی اعلیٰ اخلاق و اوصاف کے مالک تھے اور آپ ﷺ نے پاکیزہ سیرت اور ذاتی عمل کے ذریعے انتہائی قلیل عرصہ میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا کر دنیا میں ایک انقلاب برپا کیا اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ایک مکمل ضابطہ اخلاق دیا ۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردوں کو اپنے اہداف کمزور کرنے نہیں دینگے،صدر مملکت

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی سیرت طیبہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس کی پیروی ہر فرد کو کرنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی تعلیمات میں سب مسائل کا حل موجود ہے ان کے اسوہ حسنہ کی پیروی کر کے ہم رنگ ونسل کے امتیازات ختم کر کے اپنی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر سکتے ہیں، انہوں نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی سختی سے مذمت کرتے ہوے کہا کہ ایسے اقدام سےمسلمانوں کے دلوں سے خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی محبت اور عقیدت کو کم نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ پر ہماری جان و مال سب قربان ہیں اور ان کی حرمت اور ناموس پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔