poli

پشاور میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سکیورٹی کیلئے انتظامات مکمل

ویب ڈیسک(پشاور)عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کر دئیے گئے ہیں۔ خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب کر دیا گیا ہے ۔ پلان کے مطابق چار ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت ۔ اندرون شہر میں بھی خصوصی ناکہ بندیاں قائم کر دی گئیں ہیں۔
اندرون شہر پولیس گشت میں اضافہ، سپیشل کمبیٹ یونٹ، اے ٹی ایس، آر آر ایف، بی ڈی یو، سنیفرز ڈاگز اور سٹی پٹرولنگ فورس کی خصوصی ٹیمیں تعیناتکی گئیں ہیں۔ حساس علاقوں میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہکار تعینات کر کے تمام تقریبات اور جلوسوں کو تھری لیر سکیورٹی حصار فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ جلوسوں روٹس کی وقتا فوقتا سویپنگ کو بھی یقینی بنانے کی خاطر بی ڈی یو کی اضافی ٹیمیں تعینات جبکہ جلوسوں کی روٹس میں تمام اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں ۔ شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی خاطر اضافی ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات ۔ جلوسوں میں شامل افراد کے لیے خصوصی کار پارکنگ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی