unnamed 1 11

کوہاٹ میں فرانسیسی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی، فرانسیسی سفارت خانہ جلانے کا اعلان

ویب ڈیسک(کوہاٹ )کوہاٹ میں فرانسیسی حکومت کے خلاف تحصیل گیٹ سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں تاجر برادری ، وکلاء ، اقلیتی برادری، مذہبی جماعتوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ریلی شرکا کی فرانسیسی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر نے ریاستی سطح پر محبوب خدا کی شان میں گستاخی کی ہے ۔رسمی احتجاج نہیں ،حکومت فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے ۔
حکومت ریاستی سطح پر فرانسیسی مصنوعات کے بائکاٹ کا اعلان کرے ۔ریلی شرکا ء نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی نامنظورہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کر ے ۔ریلی شرکاء نے فرانسیسی سفارت خانہ جلانے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور مدرسے میں دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آئی خیبر پختونخوا کا دھماکے کو چھوٹا موٹا واقعہ کہنا قابل افسوس ہے

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مستورات کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی