unnamed 2 5

ضلع کرم میں بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم عقیدت و مذہبی جذبے سے منائی جارہی ہے

ویب ڈیسک(پاراچنار) ضلع کرم عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم تمام دنیا کی طرح ضلع کرم کے میں بھی 12 ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم عقیدت و مذہبی جذبے سے منائی جارہی ہے۔ مختلف جگہوں پر گھروں اور مساجد پر چراغاں کیا گیا ہے ۔
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محافل منعقد کی جارہی ہیں۔ ضلع کرم میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی مجالس اور جلسے لوئر کرم بگن ،سدہ اور اپر کرم میں خومسہ ،تری منگل اور متا سنگر میں منعقد کئے گئے ہیں ۔جس میں ہزاروں افراد شریک ہیں ۔جلسوں اور محافل میں حمد و نعت پیش کئے جارہے ہیں جبکہ علما کرام سیرت طیبہ اور فضائل سرور کونین رحمت العالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بیاں کررہے ہیں