Pakistan vs Zimbabwe Sarfraz Ahmed and Shadab Khan

پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

ویب ڈیسک(راولپنڈی) پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا۔ پہلا ایک روزہ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ آج دن بادہ بجے کھیلا جائے گا ۔ساڑھے گیارہ بجے ٹاس ہو گا۔
پہلے میچ کے لئے دونوں ٹیمیں گراونڈ پہنچ گئی۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے ۔پاکستانی پندرہ رکنی سکوارڈ میں چار نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ گرائونڈ کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی