e15718da a6c7 46b6 a2b4 cf465a6d45c7

کھیلوں کے مید انوں کی اپ گریڈیشن ترجیحات میں شامل۔محکمہ کھیل و سیاحت خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک(پشاور)کھیلوں کے مید انوں کی اپ گریڈیشن ترجیحات میں شامل ہیں۔ ترجمان محکمہ کھیل و سیاحت خیبر پختونخواکے مطابق مو وجودہ سہولیات کو اپ گریڈ کرنے اور کھیلوں کے نئے سامان سے کھلاڑیوں کی استعداد و کارکردگی بہتر ہوگی۔چارسدہ اسپورٹس کمپلیکس کے ہاکی گراونڈ کو ٹرف فراہم، ٹرف بچھانے سے ہاکی کھیل میں نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔
سکواش کورٹس، فٹبال، بیڈ منٹن کورٹس اور تائیکوانڈو کھیل کی ضروریات بین الاقوامی معیار کے مطابق پوری کی جارہی ہیں۔صوبائی (پی ڈی ڈبلیو پی نے 4 اضلاع(ٹانک ، لکی مروت ، کرک اور سوات میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کی منظوری دی ہے۔
چترال میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اگلے پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں شامل ہوگا۔ ضم شدہ اضلاع میں اپ گریڈیشن اور بحالی کے کام ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت عوام کو صحت کارڈ جیسا منصوبہ نہ دے سکی، بیرسٹر سیف