2099522 tohenerisalatprotest 1604062811 741 640x480 1

توہین آمیز خاکے احتجاج: مظاھرین کا اسلام آباد آبپارہ چوک پر دھرنے کا اعلان

ویب ڈیسک(اسلام آباد): اسلام آباد میں تاجر برادری اور مذہبی جماعتوں نے گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کی حمایت پر آب پارہ چوک سے مظاہرے کا آغاز کیا ،اس موقع پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں ریڈ زون اور فرانسیسی سفارت خانے کی جانب جانے سے منع کیا تاہم مذاکرات ناکام ہونے پر ہزاروں مظاہرین فرانسیسی سفارت خانے کی جانب روانہ ہو گئے ،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ مشتعل مظاہرین نے راستے میں کھڑی کی گئی تمام پابندیاں اور رکاوٹیں توڑ کر فرانسیسی سفارتخانے کی جانب پیش قدمی جاری رکھی جس پر سرینا چوک پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، مشتعل مظاہرین نے راستے میں کھڑے کینٹینر ہٹانے شروع کئے تو پولیس نے مظاہرین پرآنسو گیس کی شدید شیلنگ شروع کردی جس پرمظاہرین مزید مشتعل ہو گئے اور اُنہوں نے سرینا چوک میں پولیس چوکی کو نذر آتش کردیا جبکہ کینٹینروں کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد کا ریڈ زون مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم کے بعد میدان جنگ کی شکل اختیار کر گیا ہے، پولیس کی جانب سے وقفے وقفے سے شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے، پولیس کی شیلنگ سے تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ مظاہرین بھی پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کر رہے ہیں ۔انتظامیہ نے رینجرز اور پولیس کی مزید نفری طلب کرتے ہوئے فرانسیسی سفارتخانے کو جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے گئے ہیں جبکہ رینجرز کے مزید ایک ہزار اہلکار بھی طلب کر لئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان