jpg 1

چارسدہ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کااحتجاجی جلوس

ویب ڈیسک(چارسدہ)فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک چارسدہ نے احتجاجی جلوس اور مظاہرہ کیاہے۔مظاہرے میں سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ مظاہرین نے جلوس نکال کر چارسدہ کے فاروق اعظم چوک پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے فرانس حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے حکومت سے فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔ مقررین نے اعلان کیا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان پر کسی بھی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع