54554

مکسیکو میں پہلی مرتبہ وزارت سکیورٹی کے لیے خاتون وزیر کا انتخاب

ویب ڈیسک(مکسیکو)مکسیکو کے صدر نے پہلی مرتبہ وزارت سکیورٹی کے لیے خاتون وزیر کا انتخاب کیا ہے جنہیں ملک میں مسلح منشیات گینگز کو قابو کرنے کا ٹاسک سونپا جائے گا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل نے کہا کہ انہوں نے سکیورٹی کے وزیر کا عہدہ اپنی وسیاسی ساتھی روزا آئسلا کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے ،جب کہ وہ اس وقت میکسیکو کی بندگارہوں کی انچارج کی ذمہ داریاں نبھارہی ہیں۔
میکسیکو میں منشیات گینگ وار کی لڑائی میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔جب کہ گینگ وار کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال بھی انتہائی بد تر ہے۔ ملک میں مسلح منشیات گینگز کو قابو کرنے کے لئے خاتون وزیر کا انتخاب کیا گیا ہے۔روزا آئسلا ایک سابق صحافی ہیں جنہوں نے میکسیکو میں کئی انتظامی عہدوں پر فرائض انجام دیے ہیں ۔بندرگاہوں کے انچارج کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے وہ میکسیکو سٹی کے میئر کی سربراہی میں شہر کی وزیر داخلہ کے طور پر کام کررہی تھی۔

مزید پڑھیں:  اسرائِیلی عوام کا جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ