701015 6485260 faraz updates 1

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ایجنڈا اداروں میں ٹکراؤ پیدا کرنے کی کوشش ہے- شبلی فراز

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ہائبرڈ وار چل رہی ہے اور ملک میں نفسیاتی اور حقیقی طور پر ناامیدی کا تاثر دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار سے پہلے ہمیں ملک انتہائی خراب حالت میں ملا کیونکہ جب حکومت سنبھالی تو ملک کی معیشت خراب تھی اور ہم دیوالیہ کے قریب تھے، اگر ہم ڈیفالٹ ہو جاتے تو ملک کی کرنسی بہت حد تک گر جاتی۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دوست ممالک کے ساتھ مل کر ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، ملک پر قرضوں کا انبار تھا اور ہمیں اقساط دینی تھیں تاہم وزیر اعظم نے معیشت کو استحکام دیا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال

انہوں نے کہا کہ ڈان لیک، آل پارٹیز کانفرنس ، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مزارقائد، گوجرانوالہ اور کوئٹہ جلسہ سب نے دیکھا جہاں اداروں میں ٹکراؤ کی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے یہ بیانیہ بنایا جا رہا ہے تاہم ہماری حکومت سیاسی غنڈہ گردی نہیں ہونے دے گی۔پی ڈی ایم کا بیانیہ فیٹف سے لے کر سیاسی اور ملکی مفاد کے خلاف ہے جبکہ پی ڈی ایم کے بیانیے سے پاکستان کی فتح کو ناکام بتانے کی کوشش کی گئی۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان

شبلی فراز نے مزید کہا کہ ن لیگ نےعوام کے پیسے لوٹ کر جائیدادیں بنائیں اور اب باہر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف باتیں کر رہے ہیں، حزب اختلاف نے ملک کی خدمت نہیں بلکہ منافقت کی سیاست کی۔