303670 9100060 updates

پاکستان نے پلوامہ حملے میں ملوث ہونے کے مودی کے الزامات کی تردید کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان نے پلوامہ حملے میں ملوث ہونے کے مودی کے الزامات کی تردید کردی،
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بارے میں بھارتی وزیراعظم کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، نریندر مودی نے پاکستان کے وفاقی وزیر کے اسمبلی میں دیے گئے بیان کو انتہائی ڈھٹائی سے موڑ تروڑ کر پیش کیا، پاکستانی وزیر 26 فروری 2019 کی بھارتی کارروائی پر افواج پاکستان کے رد عمل کا حوالہ دے رہے تھے، 26 فروری 2019 کی بھارتی کاروائی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق بی جے پی کی جنونی قیادت اپنی ناکامیوں کا الزام ہمیشہ پاکستان پر لگاتی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان پر الزامات لگانا بی جے پی کی قیادت کی انتخابی حکمت عملی ہے، بی جے پی کی قیادت بھارتی عوام کی توجہ ملکی اور خارجہ پالیسیوں کی ناکامیوں سے ہٹانے کی کوشش میں ہے، فروری 2019 کے پلوامہ حملے کا سب سے زیادہ فائدہ بی جے پی قیادت کو ہوا تھا، پلوامہ حملے کے نتیجے میں بی جے پی کی قیادت نے پاکستان مخالف انتخابی مہم کے تحت لوک سبھا انتخابات میں زبردست فتح حاصل کی تھی، بھارت آج تک پلوامہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی قابل اعتماد ثبوت نہیں دے سکا، بی جے پی حکومت پاکستان کو ہندوستان کی اندرونی سیاست میں گھسیٹنا بند کرے، بی جے پی کی قیادت ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی عوام کی توقعات پر پورا اترے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں فوری جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے،اسحاق ڈار