316069 7375161 updates

وزیراعظم عمران خان آج گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان آج گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شریک ہوں گے، وزیراعظم عمران خان تقریب سے خطاب بھی کریں گے، تقریب میں گورنر گلگت بلتستان، نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے، وزیراعظم عمران خان دنیا کے دو بلند ترین نیشنل پارکس کا دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان نانگا بربت اور ہمالیہ نیشنل پارک کا دورہ کریں گے، گلگت بلتستان میں دونوں نیشنل پارکس ساڑھے چار ہزار مربع کلومیٹر رقبہ پر پھیلے ہیں، وزیراعظم عمران خان دونوں بلند ترین نیشنل پارکس میں انتظامات کا جائزہ لیں گے، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم کو نیشنل پارکس میں درختوں اور جنگلی حیات کی حفاظت بارے بریفنگ دی جائے گی، نانگا بربت اور ہمالیہ نیشنل پارکس بلین ٹری سونامی منصوبے کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر گوگل ملازمین کا احتجاج اور دھرنا