Masjid Al Haram Top

مکہ مکرمہ عمرے کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا

ویب ڈیسک(مکہ مکرمہ)سعودی حکام کے مطابق آج سے مختلف ممالک سے عمرہ زائرین کی آمد شروع ہو جائیگی اور اب روزانہ 20 ہزار عمرہ زائرین اور 60 ہزار افراد نماز باجماعت ادا کرنے کے ساتھ ساتھ زیارت بھی کر سکیں گے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا جس کے تحت سعودی عرب میں مقیم شہریوں کے بعد اب بیرون ملک سے غیر ملکی باشندوں کی مکہ اور مدینہ آمد کا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔
عمرہ زائرین پہلے 3 دن اپنے ہوٹل میں آئسولیشن میں رہیں گے جس کے بعد زائرین کو خصوصی بسوں میں مسجدالحرام اور مسجد نبوی ۖ منتقل کیا جائے گا۔ مسجد الحرام میں کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں‌بارشوں کے باعث پاکستانی قونصل خانہ بند ، اعلامیہ جاری