methode times prod web bin d82c673a 6dd2 11ea be3e cbd8c9978c9e

کورونا وائرس کی دوسری لہر برطانیہ میں سخت لاک ڈاون نافذ

ویب ڈیسک(لندن)کورونا کی دوسری لہرکے پیش نظربرطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نےلاک ڈاون کا اعلان کر دیا ہے ۔برطانیہ میں ہفتے کے دن مزید 326 اموات ہوئیں جو کہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 2 گنا زیادہ ہیں۔بورس جانسن کا کہنا ہے کہ غیر ضروری دکانیں، بار اور ریسٹورنٹس 2 دسمبر تک بند رہیں گے ،جب کہ گھروں میں پارٹیوں کی اجازت بھی نہیں ہوگی اور سفر پر بھی پابندیاں ہوں گی۔عائد کی جانے والی پابندیاں ہی مسئلے کا حل ہیں۔
سکول اور کالجز کھلے رہیں گے جب کہ فرلو اسکیم بھی ایک ماہ کے لیے آگے بڑھا دی گئی ہے۔ لاک ڈاون نہ ہونی کی صورت میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 85 ہزار اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔تاہم اس خطرے کے پیش نظر برطانیہ میں ایک ماہ کے لئے سخت لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  چین میں شدید بارشیں، تباہ کن سیلاب سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور