2099451 pakzimbmatch 1604040491 302 640x480 1

دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک : تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا، پنڈی اسٹیڈیم میں دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، ٹاس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے جلد زمبابوے کو آؤٹ کریں، پہلا میچ بہت اچھا ہوا، کوشش کریں گے ،غلطیاں نہ دہرائیں، کپتان بابراعظم نے پاکستان ٹیم میں کی جانے والی تبدیلی کےبارے میں بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، جس میں حیدرعلی اور موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جب کہ حارث سہیل اور وہاب ریاض کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات