nurses2 604x270 1

ہیلتھ کیئر ورکرز پر کورونا وائرس کے وار جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ہیلتھ کیئر ورکرز پر کورونا وائرس کے وار جاری، ہسپتال ذرائع کے مطابق پولی کلینک کے دو ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، پولی کلینک امراض اطفال کی ڈاکٹر میں کورونا کی تشخیص، پولی کلینک امراض معدہ و جگر کے ڈاکٹر میں کورونا کی تشخیص، امراض معدہ کے متاثرہ ڈاکٹر کے اہلخانہ بھی کورونا سے متاثر ہوئے، پولی کلینک ذرائع کے مطابق کورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز او پی ڈیز میں ڈیوٹی کر رہے تھے، متاثرہ ڈاکٹرز نے علامات ظاہر ہونے پر گھر میں قرنطینہ کر لیا۔