ملک شام کے لیے چئیرمین این ڈی ایم اے کی ہدایت پر امدادی سامان روانہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): این ڈی ایم اے کی جانب سے برادر ملک شام کے لیے کورونا کے امدادی سامان کی فراہمی، ترجمان کا کہنا تھا کہ چئیرمین این ڈی ایم اے کی ہدایت پر امدادی سامان روانہ کردیا گیا، امدادی سامان میں 2 لاکھ 50 ہزار فیس ماسک، 50 ہزارحفاظتی سوٹ شامل ہیں، 50 ہزار گاؤن ،50 ہزارKN 95 ماسک اور50 ہزار عینکیں بھی شامل ہیں۔