ozmir 680x383 1

ترک شیف براق اوزدامیر آج مری اور نتھیا گلی جائیں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ترکش شیف براق اوزدامیر نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ترکی اور پاکستان ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ، یہی وجہ ہے کہ وہ یہاں موجود ہیں۔ معروف ترک شیف براق اوزدامیر آج مری اور نتھیا گلی جائیں گے ۔بر اق اوزدامیر نے کل پناہ گاہ کا دورہ بھی کیاپناہ گاہ کے دورے میں وہ لوگوں میں گھل مل گئے ۔ترک شیف چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے ۔معروف ترک شیف کے سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد 4 کروڑ سے زائد ہے۔ براق اوزدامیر لاہور کا دورہ بھی کریں گے ۔
گذشتہ روز براق اوزدامیر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند