233345 044523 updates

امریکا صدارتی انتخابات، تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن سے قبل ریکارڈ ووٹنگ

ویب ڈیسک(واشنگٹن) امریکا کے صدارتی انتخابات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن سے قبل ریکارڈ ارلی ووٹنگ ہوئی ہے۔ کل ٹرن آٹ کے 65 فیصد سے زائد ووٹرز نے الیکشن سے 3 دن پہلے تک ووٹ کاسٹ کر دیئے گئے ہیں۔ امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل اب تک 91.6 ملین سے زائد امریکی اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔
3نومبرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہیں۔ جب کہ عوامی جائزہ پولز میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حریف جو بائیڈن سے پیچھے ہیں۔سروے کے مطابق 2020 کے انتخابات سے قبل ڈالے جانے والے ووٹ ملک بھرکے رجسٹرڈ ووٹرز کا تقریبا 43 فیصد ہیں۔ 16 امریکی ریاستوں کے آدھے سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز نے 3 نومبر سے پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا،پیوٹن