ali 1

وفاقی وزیر علی محمد خان نے یکہ توت کے علاقے میں بم دھماکہ کا شکار مسجد کا دورہ کیا

ویب ڈیسک (پشاور): علی محمد خان نے یکہ توت کے علاقے میں بم دھماکہ کا شکار مسجد کا دورہ کیا، وفاقی وزیر کا واقعہ پر افسوس کا اظہار،علی محمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے،دہشت گردی کی حالیہ لہر کو روکا جائے گا، دہشت گردی کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا، پاک فوج اور ملکی نظریے کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے، تمام بچوں کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتے ہیں، ہمارے لئے اے پی ایس اور اس مدرسے کے بچے ایک ہیں، دہشت گرد اس طرح کی کارروائیوں سے ہمیں ڈرا نہیں سکتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی ہے، وزیراعظم عمران خان اس سلسلے میں امت مسلمہ کی قیادت کو اعتماد لینگے، بلو چستان میں دراندازی کی جارہی ہے،حکومت پر تنقید کی جاتی ہے، مخالفین اگر دھرتی سے متعلق بیان بازی کریں تو ری ایکشن ضرور آئے گا، دھرتی ماں پر ہر پاکستانی جان کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے، آئی جی ایک قابل اعتماد افسر ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ ان کی قیادت میں لڑی جارہی ہے، وفاقی وزیر داخلہ کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔
سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی بات چیت، محمد علی گنڈاپور نے کہا کہ پولیس الرٹ ہے یومیہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن ہورہے ہیں،اس بم دھماکے کی تحقیقیات درست سمت میں جارہی ہیں جس میں مختلف ٹیمیں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  جامعات میں وی سیز کی عدم موجودگی ، مالی بحران بارے گورنر کا وزیراعلیٰ کو خط