zahid hafeez chaudhri file photo 1598824100 1217

پاکستان نے فرانس میں پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق بھارتی جعلی خبروں کی تردید کر دی

ویب ڈیسک (اسلام اباد) : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب کر دی ، بھارت فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے جعلی خبریں پھیلانے لگا ، پاکستان نے فرانس میں پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق بھارتی جعلی خبروں کی تردید کر دی ، بھارتی میڈیا اور جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس سے پاکستانیوں کو فرانس سے نکالنے کی خبروں کو پھیلایا گیا ہے، بے بنیاد اور گمراہ کن معلومات واضح طور پر پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا مشین کا ایک ہاتھ ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں گرچ چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ فرانس میں موجود پاکستانی قانون کی پاسداری کررہے ہیں اور فرانسیسی معیشت میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔ حالیہ پیشرفتوں کے بعد ان کی طرف سے کسی قسم کی مشکلات کی کوئی شکایت نہیں ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ پیرس کا آفیشل ٹویٹر اکاونٹ موجود ہے۔ کسی بھی معلومات کے لئے براہ کرم مذکورہ اکاؤنٹ کی پیروی کریں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا شام شہر حلب پر فضائی حملہ ،38افراد جاں بحق