peshawar police crackdown suspects arrested weapons seized 1513927110 4211

شاہ قبول پولیس کا اندرون شہر منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ویب ڈیسک ( پشاور): شاہ قبول پولیس کا اندرون شہر منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، کریک ڈاؤن کے دوران پانچ ملزمان گرفتار، ملزمان کا تعلق منظم منشیات فروش گروہ سے ہے۔ ملزمان اندرون شہر کے ہوٹلوں اور تجارتی مراکز پر مخصوص افراد کو آئس اور دیگر منشیات سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان میں عبدالستار، طارق، بشیر، سلمان اور خورشید شامل ہیں۔ تمام ملزمان کا تعلق اندرون شہر سے ہے۔ ملزمان سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور چرس برآمد۔ منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 4 لاکھ 38 ہزار 547 خاندان رمضان پیکج سے مستفید