999

پاکستان آکر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے. زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تاونگا موکولانی

ویب ڈیسک (راولپنڈی):زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تاونگا موکولانی اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی پنڈی سٹیڈیم میں نیوز کانفرنس، احسان مانی کا کہنا تھا کہ ہمارے زمبابوے کیساتھ بہت پرانے تعلقات ہیں، زمبابوے کا یہ پانچواں دورہ پاکستان ہے، میں زمبابوے کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کا شکرگزار ہوں ، امید ہے زمبابوے مستقبل میں بھی اسی طرح پاکستان کا دورہ کرتا رہے گا.
تاونگا موکولانی نے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے،دونوں ملکوں کے نہ صرف کرکٹ بلکہ ملکی سطح پر تعلقات ہیں، پاکستان کرکٹ کے ممالک میں اہم ممبر بورڈ ہے، پاکستان نے ہمیشہ عظیم کرکٹر پیدا کئے ہیں، پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، پی سی بی نے اپنی سرزمین پر کرکٹ کیلئے بہت محنت کی ہے،بطور قوم ہم نے بھی بہت سی مشکلات کا سامنا کیا، یہ اچھا موقع ہے کہ دنیا کو بتایا جائے کہ پاکستان میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی 2برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک کا دعویٰ