IMRAN 1

وزیر اعظم عمران خان کا دیامیر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ

ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان کا دیامیر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ، چیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے وزیر اعظم کو جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی, وزیر اعظم نے ڈیم پر جاری کام کا جائزہ لیا اور کام کرنے والے کارکنان سے گفتگو بھی کی، وزیر اعظم نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم ملک کے لیے اہم ترین منصوبہ ہے، انہوں نے کہا کہ جہاں اس ڈیم سے پانی ذخیرہ اور بجلی بنے گی وہاں اس کی وجہ سے تربیلہ ڈیم کی کارآمد معیاد میں اضافہ ہوگا، روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مزید مستحکم ہوگی، وزیر اعظم نے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ تعمیراتی کام سے اس علاقے میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گئی۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ، شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق