Jawad Ahmed Singer

معروف گلوکار جواد احمد کورونا کا شکار

ویب ڈیسک : برابری پارٹی کے سربراہ اور معروف گلوکار جواد احمد کا کورنا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا، گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، سب کو لازمی احتیاط کرنی چاہیے،
اس سے قبل گلوکار شہزاد رائے اور ندیم جعفری سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکے ہیں۔