مجھے شاہین کی بولنگ پرفخر ہے۔ پاکستانی بولنگ کوچ وقار یونس

ویب ڈیسک(کراچی)پاکستانی بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بہترین ٹیلنٹ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا کے بعد سے انھوں نے بہت کچھ سیکھاہے۔ ان کا گیند پر اب پہلے سے بہتر کنٹرول ہو گیاہے۔کوچ نے کہا کہ مجھے شاہین کی بولنگ پرفخر ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف نوجوان بیٹسمین حیدر علی اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سمیت افتخار احمد کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ ٹیم دونوں میچز میں اچھی فارم میں نظر آئی ہے۔ انہوں نے افتخار احمد کے کھیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں مہارت رکھتے ہیں، ٹیم کو 2،3 آل راونڈرز مل جائیں تو اچھا رہے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یکدم تمام بولرز کو تمام فارمیٹ میں نہیں کھلا سکتے، ٹیم مینجمنٹ ہر کھلاڑی کو اس کی صلاحیت کے مطابق مواقع دے گی۔