1536924646 25854

یہ خاندان اکٹھا ہے اور اکٹھا رہے گا۔مریم نوازکی احتساب عدالت میں شریف خاندان سے اظہار یکجہتی

ویب ڈیسک(لاہور)احتساب عدالت میں شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پرمریم نواز بھی احتساب عدالت پہنچیں۔منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی تو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں کوٹ لکھپت جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔مریم نواز نے اپنے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز کو تھپکی بھی دی اور انہیں بکتر بند میں عدالت لائے جانے کی مذمت کی۔مسلم لیگ (ن))کی نائب صدر مریم نواز اپنے چچا شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے احتساب عدالت پہنچیں جب کہ ان کے ہمراہ مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ش لیگ، ن لیگ اور م لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکٹھے ہیں۔کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کررہے ہیں، یہ خاندان اکٹھا ہے اور اکٹھا رہے گا۔
مریم نواز کو کوٹ لکھپت انتظامیہ نے شہباز شریف سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی جس کے باعث انہوں نے عدالت میں ملاقات کی۔مریم نواز کی عدالت آمد پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد میں عدالت کے باہر جمع ہوگئی اور ان کی آمد پر نعرے بازی کی۔نیب حکام نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا جہاں احتساب عدالت کے جج نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد آدھے گھنٹے کا وقفہ کردیا جس کے بعد مریم نواز کی کمرہ عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے شہباز شریف کو موجودہ سیاسی صورت حال پر اعتماد میں لیا، اور گلگت بلتستان الیکشن کی انتخابی مہم کے حوالے سے ہدایات بھی لی۔ دونوں رہنماں کے درمیان ایاز صادق کے متنازع بیان پر بھی مشاورت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد مریم نواز کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ انکے ہمراہ مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری