5acc589a37862

آرمی پبلک سکول صدہ میں معیاری تعلیم کے حوالے سے پر وقار تقریب کا اہتمام

ویب ڈیسک(پاراچنار) پارا چنارلوئر کرم ایجوکیشن کےآرمی پبلک سکول صدہ میں تعلیم کے حوالے سے کرم ملیشیا کے زیر اہتمام ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیاگیا تھا۔ جس میں علاقے کے عمائدین اور سکول کے بچوں نے شرکت کی۔۔ تقریب میں عسکری قیادت،مشران کرم اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں بچوں اور بچیوں نے رنگارنگ پروگرام پیش کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمانڈنٹ کرم ملیشیا کرنل جمیل الرحمن نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ قبائلی اضلاع میں بچوں کو معیاری تعلیم دلوانے کے لئے معیاری تعلیمی اداروں کو کھولا جائے تاکہ قبائلی بچے بھی ملک کے دوسرے بچوں کی طرح تعلیم حاصل کر سکے اس موقع پر سکول میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح بھی کیا گیا ۔کرم ملیشیا 116 وینگ کے زیر اہتمام بچوں کو معیاری تعلیم دلوانے کے حوالے آرمی پبلک سکول صدہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں گرچ چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان