Anti macron protests AFP pakistan

کاٹلنگ میں فرانس گستاخانہ خاکوں اور آئی جی کے پی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک(کاٹلنگ) فرانس کے گستاخانہ خاکوں اور کے پی پولیس آئی جی پی کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ ہوا۔مظاہرے میں آئی جی پی کے پی کے ہٹاو ہٹاو کے نعرے بھی لگائے گئے۔
مظاہرین کا کہنا تھاوفاقی اور صوبائی حکومت فلفور کے پی کے آئی جی پی کو عہدے سے ہٹا دیں۔ پشاور بم دھماکے کو چھوٹا موٹا واقعہ کہہ کر ثناء اللہ عباسی کو مستعفی ہوناچاہیے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فرانس سے فلفور سفارتی تعلقات ختم کرکے سفیر کو ملک بدر کردیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے میں بڑے تعداد میں عاشقان رسولۖ کی شرکت کی۔
کاٹلنگ مین بازار ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا جب تک آئی جی پی کو اپنے عہدے سے ہٹایا نہیں جاتااحتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے۔جمیعت علما ء اسلام ضلعی اور تحصیل عہدیداران ، ختم نبوت کے ضلعی اور تحصیل مشران بھی احتجاجی مظاہرے میںشریک ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی