n00231159 r b 005

کوہاٹ پولیس انتظامیہ اور معززین علاقہ کے مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار

ویب ڈیسک (کوہاٹ): کوہاٹ کچہ پکہ میں روڈ بند کرنے کے خلاف نصرت خیل کے مقام پر بھی روڈ دوسرے روز بھی بند ہے، اورکزئی میں مزار کھولنے کے لیے اہل تشیع نے کوہاٹ کچہ پکہ کے مقام پر ہنگو کوہاٹ روڈ بند کررکھا ہے، روڈ بند نہ کرنے کے معاہدے کی خلاف ورزی پر نصرت خیل عوام نے احتجاج روڈ بند کیا ہوا ہے، نصرت خیل کو برساتی پانی بھی بند کردیا گیا، کچہ پکہ کے مشتعل مظاہرین نے پہاڑ میں آگ لگا دی، دونوں طرف پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، نصرت خیل کے عوام نے کچہ پکہ روڈ کھولنے پر اپنی جانب سے روڈ کھولنے سے مشروط کردیا، پولیس انتظامیہ اور معززین علاقہ کے مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار، معززین علاقہ کے مطابق اہل تشیع اورکزئی کا معاملہ کوہاٹ لائے ہیں، علاقہ عمائدین کا کہنا تھا کہ جو سراسر ناجائز ہے، اہل تشیع کوہاٹ روڈ جب تک نہیں کھولیں گے ہم بھی نہیں کھولیں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں بارشیں: کوٹ اللہ داد کا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا