704715 1549291 imran khan3a akhbar 6

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا کی صورتحال پر غور ہوگا، وفاقی کابینہ اجلاس کا نو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، ایجنڈا کے مطابق کابینہ کو حکومت کی ری سٹرکچرنگ اور کفایت شعاری پر بنائی گئی ٹاسک فورس بریفنگ دے گی، پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزدگی اور تبدیلی کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہیں، ٹیلی کام ایپلٹ ٹربیونل کا قیام کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہیں، مالی سال 2020-21 کے لئے جموں کشمیر ریاستی پراپرٹی بجٹ کی منظوری ایجنڈا کا حصہ، الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت گلگت بلتستان میں عدالتوں کے پرایذائڈنگ افسران تعینات کرنے کی منظوری دی جائے گی، سپیشل کورٹ بنکس پشاور کے پریذائڈنگ افسر کی ڈیپوٹیشن میں توسیع ایجنڈا کا حصہ، پاک عرب ریفائنری لیمیٹد کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈا میں شامل ہیں، زائرین مینجمنٹ پالیسی کابینہ میں منظوری کے لئے پیش ہوگی، کابینہ ای سی سی کے 21 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیردفاع سے ایرانی سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعاون پر گفتگو