download 3 35

پشاورپشتخرہ میں چھت گرنے کے واقعہ میں 3 افراد جاں بحق۔ 2 زخمی

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور پاوکئ پشتخرہ میں نوراللہ نامی شخص کے مکان کی چھت گرگئی، ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے کے نیچے گھر کے 5 افراد دب گئے، ریسکیو1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، ملبے تلے سے تمام افراد کو نکال لیا گیا، جن میں1 خاتون، 1 مرد اور 3 بچے زخمی شامل تھے، ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں کی شناخت مسماتہ بی بی 36 سال ، جنید 10 سال، سلمان 21 سال، اویس 13 سال، سالار 14سال کے ناموں سے ہوئی، چھت گرنے کے واقعہ میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہے، جاں بحق افراد میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی