download 5 9

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے الائیڈ ہیلتھ سائنسزمیں داخلوں کیلئے ایٹا اینٹری ٹیسٹ 7 نومبرکو ہوگا

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں داخلوں کے لیئے ایٹا اینٹری ٹیسٹ ہفتہ 7 نومبرکو ہوگا، یہ ٹیسٹ بیک وقت صوبے کے چار ڈویژنز پشاور، ملاکنڈ، ہزارہ اور ڈی آئی خان کے مختلف امتحانی سنٹرز میں منعقد ہوگا، ٹیسٹ کے نتیجے میں کے ایم یو کے پشاور، سوات اور کوہاٹ کیمپس کے انڈر گریجویٹ پروگراموں میں داخلے دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک