shrtm

پشاور کے سرکاری پرائمری سکول میں موسیقی کے پروگرام کرنے پر وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا نوٹس

ویب ڈیسک (پشاور):پشاور کے سرکاری پرائمری سکول میں موسیقی کے پروگرام کرنے پر وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا نوٹس، واقعے میں ملوث چوکیدار اور سکول ہیڈ ٹیچر کو معطل کر دیا گیا، وزیر تعلیم کے ہدایت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے دونوں کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا اور معاملے کی شفاف انکوائری کے لئے پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سفید سنگ کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا، جو تین دنوں کے اندر رپورٹ پیش کرے گا، وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں اس قسم کے پروگرام کرنے کی بالکل اجازت نہیں، معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، طلبہ میں نئی کے ساتھ پرانی کتابوں کی تقسیم کا فیصلہ