El0tr3WXIAIXPCp

کابل یورنیورسٹی پردہشتگردوں کا حملہ 20 طلبہ جاں بحق اور 22 زخمی

ویب ڈیسک: افغانستان کے دارالحکومت کابل کی یورنیورسٹی میں داخل ہونے والے حملہ آوروں کی فائرنگ اور خود کش دھماکے کے نتیجے میں 19 طلبہ جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے ہیں.

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیورسٹی میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی ہو رہی تھی جب حملہ آور یونیورسٹی میں داخل ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر غور

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آوروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں نہ صرف دور دور تک آوازیں سنی جارہی ہیں بلکہ سیاہ دھویں کے بادل بھی آسمان پہ اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل کوجواب، فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ

5 گھنٹے گزرنے کے باوجود دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق طالبان نے اس واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔