WhatsApp Image 2020 11 02 at 7.09.30 PM

پاکستان نے شامی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شامی حکومت کو امداد فراہم کر دی

ویب ڈیسک (دمشق ) : دمشق میں پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان نے شامی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شامی حکومت کو امداد فراہم کر دی, ، شام کی حکومت کو کوویڈ 19 پر قابو پانے کے لئے 28 ٹن کورونا سے متعلقہ سامان بھیجا گیا, کورونا سے متعلقہ امدادی سامان پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے زریعہ دمشق بھیجا گیا, دمشق ہوائی اڈے پر سامان پاکستان کے سفیر سعید محمد خان اور سفارت خانے کے دیگر حکام سے وصول کیا, امدادی سامان پاکستانی سفیر سعید محمد خان نے شام کے نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر فیصل مقداد, نائب وزیر صحت ڈاکٹر احمد اور شامی حکومت کے نمائندوں کے حوالے کیا, شام کو مہیا کیے جانے والے امدادی سامان میں دو لاکھ 50 ہزار فیس ماسک, 50 ہزار حفاظتی لباس, 50 ہزار گاؤن, 50 ہزار کے این 95 بمعہ فلٹرز اور 49 ہزار 100 حفاطتی چشمے شامل ہیں, پاکستان کی جانب سے امداد ہمارے برادر شامی حکومت کے لیے اظہار یکجہتی اور اظہار محبت ہے, عالمی وباء کے مقابلے کے لیے عالمی

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر جامعات تک پھیل گیا

پاکستانی سفیر نے مزید بتایا کہ تعاون اور یکجہتی کی ضرورت ہے, پاکستان اس مشکل وقت میں شام کی بھرپور حمایت کرتا ہے, پاکستان اس طبی امدادی سامان کی فوری تقسیم کی اہمیت کو سمجھتا ہے ، پاکستان نے بھی اس وباء کے ابتدائی دنوں میں اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کیا تھا, شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے فوری طبی امداد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا, طبی امدادی سامان کی فراہمی پاکستان کی شام کی کوویڈ 19 کے مقابلے کی عملی حمایت کا عکاس ہے –

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا