1 44

دلیپ کمار کا گھرزمین بوس ہونے کے بعد بیت الخلاء بن گیا

پشاور(صابر شاہ ہوتی )پشاور سے تعلق رکھنے والے بالی ووڈ لجنڈاداکار دلیپ کمار(یوسف خان) کا محلہ خداداد میں واقع آبائی گھر مکمل طورمنہدم ہو گیا ہے جس گھر میںشہنشاہ جذبات پیدا ہوئے اور جہان انہوں نے اپنے بچپن کے ابتدائی سال گزارے اسے اب مقامی لوگ گندگی پھینکنے اور دکاندار بیت الخلاء کے طور پر استعمال کر نے لگے ہیں جس سے نہ صرف پشاور شہر سے تعلق رکھنے والے ہر دلعزیز اداکار کے گھر کی بے توقیری ہو رہی ہے بلکہ ایک تاریحی یادگار بھی مٹ گئی ہے ۔ محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے گھر کو قومی ورثہ قرار دیا گیا تھا لیکن دوسال کا عرصہ گزرنے کے باوجود تا حال گھر کی دوبارہ تعمیر محض باتوں اور سرکاری فائلوںتک محدود رہی عمل کی توفیق کسی کو نہیں ہوئی جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے اس کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیاہے ۔ لیجنڈ اداکار کے گھر کو جانے والی گلی پر بھی دکانداروں کا قبضہ ہے جہاں تجاوزات قائم کر دی گیئیں ہیں ۔اس حوالے سے ڈائریکٹر آثار قدیمہ ڈاکٹر عبدالصمد نے رابطے پر بتایا کہ دلیپ کمار کے گھر کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال سے وہ لاعلم ہیںہماری ترجیح فی الوقت اس سے زیادہ اہم تاریخی عمارات مسجد مہابت خان ،گورگٹھڑی وغیرہ پر ہے

مزید پڑھیں:  24 اہم افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری