news 1579066776 6340 6

میرانشاہ میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ ۔1 شخص جاں بحق

ویب ڈیسک (میرانشاہ): شمالی وزیرستان کے میرعلی بازار میں دن دھاڑے نامعلوم افراد کی فائرنگ ہوئی، پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ملک نفیس حیدر خیل جاں بحق ہوئے، ملک نفیس میرعلی بازار میں سودا صلف خریدنے میں مصروف تھا، موٹر سائیکل پر نامعلوم افراد آکر فائرنگ شروع کی، ملک نفیس جاں بحق ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میرعلی کومنتقل کردیا گیا، پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔