news 1555613331 3466 1

میرانشاہ میں پولیس کی کامیاب کارروائی۔ بیوی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

ویب ڈیسک (میرانشاہ): شمالی وزیرستان کے رزمک سب ڈویژن کے علاقے کم سروبی میں پولیس کی کامیاب کارروائی، ایس پی انویسٹی گیشن عقیق حسین کا کہنا تھاکہ بیوی کے قتل میں مطلوب شخص احمد اللہ کو آلہ قتل سمیت گرفتارکیا، مسماتہ 7 بچوں کی ماں تھی، گھریلو ناچاکی کی بنا پر پستول سے فائرنگ کرکے قتل کی گئ ہے، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایت پر ہم نے سپیشل ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے کامیاب چھاپہ لگا کرملزم الہ قتل 30 بور پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ختم بخاری شریف کی علمی و روحانی محفل کا انعقاد